عالمی وبا سے مزید 59 اموات رپورٹ، مجموعی تعداد 10 ہزار 409 تک جا پہنچی

Another 59 deaths were reported from the global pandemic, bringing the total to 10,409
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان بھر میں عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے عالمی وبا کے پھیلاؤ میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 اموات رپورٹ ہونے کے بعد اس وبائی مرض سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 409 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1947 شہریوں میں وبائی مرض کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس وقت پاکستان میں 4 لاکھ 90 ہزار 476 کنفرم جبکہ 35 ہزار 707 کنفرم کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 8383، بلوچستان میں 18254، گلگت بلتستان میں 4870، اسلام آباد میں 38395، خیبر پختونخوا میں 59729، پنجاب میں 141393 جبکہ سندھ میں 219452 کنفرم کیسز ہیں۔

ایکٹو کیسز کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 17595، پنجاب میں 11008، خٰبر پختونخوا میں 3378، اسلام آباد میں 2714، گلگت بلتستان میں 52، بلوچستان میں 240 اور آزاد کشمیر میں ان کی تعداد 356 ہو چکی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں اب تک چار ہزار 160 شہری وبائی مرض میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 623 ہے۔

دیگر علاقوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 683، اسلام آباد میں 428، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں اب تک 229 مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

گزشتہ روز عالمی وبا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر بند تمام تعلیمی اداروں کو 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔