امتیاز علی کھوکھر عرف تاجی کھوکھر طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے

امتیاز علی کھوکھر عرف تاجی کھوکھر طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان کی معروف ترین شخصیت  امتیاز علی کھوکھر عرف تاجی کھوکھر طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  تاجی کھوکھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر کے چچا اور سابق ڈپٹی سپیکر  قومی اسمبلی  نوا ز کھوکھر  کے چھوٹے بھائی تھے ، تاجی کھوکھر طاقتور شخصیت سمجھتے جاتے تھے ۔ تاہم انہیں چار اکتوبر  2018 سے انسداد دہشتگردی  کے چوتھے شیڈول پر رکھا گیا تھا ۔ 

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق چوتھے شیڈول پر رکھے گئے افراد متعلقہ پولیس کو اطلاع دیے  بغیر اپنے  ضلع  کو نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں پولیس کو ضمانتی مچلکے جمع کروانا ہوتے ہیں ۔

اس کے علاوہ چوتھے شیڈول پر رکھے گئے کسی فرد کے پاس اسلحہ لائسنس  نہیں ہونا چاہیے ، اگر اسلحہ لائسنس پہلے سے جاری کیا گیا  تھا ، تو اسے  منسوخ سمجھا جائے گا۔

اسلحہ قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا جائیگا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اسلحہ ضبط  کیا جائیگا، اور اس طرح کا اسلحہ رکھنے والوں کو سزا مل سکتی ہے ۔قانون کے مطابق ایسے افراد کو پاسپورٹ بھی جاری نہیں کیا جاسکتا  ہے ، اور نہ ہی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے ۔