11 جنوری کو سکول صرف اساتذہ اور دیگر سٹاف کے لیے کھُلیں گے

سکول انتظامیہ 11 جنوری کو  تعلیمی اداروں میں جاسکیں گے 

اسلام آباد: بین الصوبائی  وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 11 جنوری کھولنے کے بعد طالبعلموں  اور والدین کو نئی مشکل نے گھیر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس  میں تعلیمی ادارے  11 جنوری   کوکھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا ۔ تاہم اس فیصلے سے طالب علم اور والدین کو انوکھی پریشانی لاحق ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر سکول کھولے جانے کے حوالے سے دو تاریخیں  بتائی جارہی تھیں ، جس میں ایک 18 جنوری  جبکہ دوسری 11 جنوری تھی ،  ان دوتاریخوں کی وجہ سے عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی کہ آخر کون سی تاریخ درست ہے ۔

دراصل وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد سکولوں کو 11 جنوری کو ہی کھولے جانے کی بات کی گئی تھی ، تاہم  11 جنوری کو کھولے جانے والے سکولوں میں طلبہ کی بجائے صرف اورصرف اساتذہ اور دیگر سٹاف کی حاضری کی بات کی گئی ہے ۔

جبکہ 18 تاریخ سے نویں اور  دسویں ، گیارویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو تعلیمی اداروں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے ، اس کے ساتھ 25 جنوری کو  پرائمری  سے آٹھویں جماعت تک  بچوں کو سکول میں جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مارچ اور اپریل میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں ، بورڈ کے امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے ۔

وزیرتعلیم شفقت  محمود  نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے اور موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی ۔