پی پی اور ن لیگ آمنے سامنے ،پی ڈی ایم لاہور اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

PDM Meeting In Lahore Inside Story
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور :پی ڈی ڈیم لاہور میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے سامنے شکایات کے انبار لگادئیے ،پی پی وضاحتیں پیش کر تی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں پی پی اور ن لیگ اہم ایشوز پر آمنے سامنے آگئے ،ن لیگ کے اہم رہنما میں اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ کی قیادت اور نواز شریف سے متعلق ایسے بیانات کیوں دیتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں پارٹیوں کے درمیان ماحول میں خراب ہو تا ہے ،جس پر آصف علی زرداری نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن کو منع کر دیا گیا ہے ،اور میں نے خود بلاول سے کہا ہے کہ وہ مریم نواز کا خیال رکھیں وہ ہماری بیٹی جیسی ہیں ۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر اعتزاز احسن کے سوالوں کا جواب دینا شروع کردیں تو پھر سوچیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی یا پی ڈی ایم اتحاد کا کیا بنے گا ؟اس کے جواب میں پی پی رہنما نے اجلاس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن کو پہلے ہی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری منع کر چکے ہیں ،انہوں نے اعتزاز احسن کو تاکید کی ہے کہ اگر انہیں ن لیگ سے متعلق کوئی تحفظات ہیں تو وہ میڈیا کے سامنے نہ کریں ،اگر کوئی ایشوز ہیں بھی تو پارٹی سے ڈسکس کریں ۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں اتحاد موجود ہے اور آئندہ ہمارا کوئی بھی رہنما ایسی گفتگو نہیں کریگا جس سے اتحاد کو نقصان پہنچے ۔

بشکریہ : نئی بات ویب سائٹ