ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر نے پنجے گاڑنے شروع کر دئیے ہیں ، ملک بھر میں روزانہ نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار950 ہو گئی جبکہ 652مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے۔گزشتہ روز کورونا کی تشخیص کیلئے 49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا کے مزید 898 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 12لاکھ ،98ہزار763 تک جا پہنچی ہے۔

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1478533469441564673?s=20

API Response: Bad Request

دوسری جانب  این سی او سی  کی جانب سے  ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ڈوز لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔   بوسٹر ڈوز کورونا وائرس ویکسین کی آخری خوراک سے 6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جارہی ہے  اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی نے شہریوں سے اپیل بھی کر رکھی ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک پہننے کیساتھ ساتھ ویکسی نیشن اور بوسٹر کے عمل کو بھی مکمل کریں۔ 

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  پاکستان بھر میں 8 لاکھ 84 ہزار 515  ویکسین لگائی گئیں جس کے بعد اب تک لگائی گئی کل ویکسین کی تعداد 15 کروڑ 90 لاکھ 58 ہزار 469 ہو گئی ہے۔ملک کی کل آبادی کا 32 فیصد اور ویکسی نیشن کیلئے اہل آبادی کا 47 فیصد ویکسین شدہ ہے۔


 خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں ملک میں کورونا  کے مثبت کیسز کی شرح میں بھی ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو  آج 1.8 تک پہنچ چکی ہے ۔