کراچی یونیورسٹی میں خفیہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا "ڈرائیورگینگ " پکڑا گیا

کراچی یونیورسٹی میں خفیہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا
سورس: File

کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائمز سندھ نے کراچی یونیورسٹی میں بلیک میلنگ، ہراساں کرنے، بھتہ خوری اور  فحش مواد شیئر کرنے میں ملوث "ڈرائیور گینگ " کو گرفتار کرلیا۔

نیو نیوز کے مطابق ملزم چوری چھپے یونیورسٹی کےمختلف مقامات پر مرد و خواتین کی ویڈیوزبناتے اور ان کے ذریعے بعد میں انھیں بلیک میل کیا جاتا۔ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کی ویڈیوزان کی گاڑیوں میں موجودگی کے وقت بنائی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق  ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے والے افراد رکشہ ڈرائیور اور یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا ڈرائیور ہیں۔ ملزمان کے ڈیجیٹل آلات قبضے میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے بھیجے گئے  ہیں ۔مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔