پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کا احتجاج، پوری حکومت مستعفی

پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کا احتجاج، پوری حکومت مستعفی
سورس: File

الماتے: قزاقستان میں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد پوری حکومت مستعفی ہوگئی ہے ۔ صدر قاسم جمرات توکایوف نے استعفی منظور کرلیا ہے۔

قازق صدر قاسم کی طرف سے حکومت ارکان استعفے منظور ہونے کے بعد عبوری کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

عبوری کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے صدر قاسم نے ہدایت کی کہ فوری طور پر پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو منجمد کیا جائے۔  انہوں نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے دیگر اقدامات کا بھی اعلان کیا ۔ 

واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر اتوار سے شروع ہونے والے مظاہروں میں سینکڑوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے 200 کے قریب مظاہرین کو گرفتار بھی کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں