نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، شاہین کا تیسرا نمبر، بابر کی آٹھویں پوزیشن

نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، شاہین کا تیسرا نمبر، بابر کی آٹھویں پوزیشن
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بلے بازوں میں بابراعظم کی آٹھویں پوزیشن ہے۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں مارنوس لابوشین پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جو روٹ دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، سٹیو سمتھ چوتھے، روہت شرما پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، دیموتھ کرونارتنے ساتویں، بابراعظم آٹھویں، ویرات کوہلی نوویں اور ٹریویس ہیڈ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے، روی چندرن ایشوین دوسرے، شاہین شاہ آفریدی تیسرے، ٹم ساؤتھی چوتھے، جیمز اینڈرسن پانچویں، کاگیسو ربادا چھٹے، جوش ہیزل ووڈ ساتویں، نیل ویگنر آٹھویں، جسپریت بمرا نوویں اور مچل سٹارک 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز کی فہرست میں جیسن ہولڈر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، مچل سٹارک پانچویں، بین سٹوکس چھٹے، کائل جیمی سن ساتویں، پیٹ کومنز آٹھویں، کرس ووکس نوویں اور کولن ڈی گرینڈ ہوم 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں