سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز 100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 239 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 820 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں