فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہو گئی ہے، مولانا فضل الرحمان

 فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہو گئی ہے، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہو گئی ہے، مولانا فضل الرحمان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہو گئی ہے، تمام سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھے کر کے اکیلے عمران خان کے برابر نہیں ہوسکتی۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کو خوش آمدید کہا ہے اور سندھ کے بلدیاتی نظام پر گفتگو کی ہے جبکہ سندھ اور کے پی کے میں ایسی قانون سازی ہو رہی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کم کئے جا رہے ہیں اور مصطفی کمال کے موقف میں وزن ہے جبکہ قانون سازی آئین کے مطابق ہونی چاہئے اور اس پر مزید مشاورت جاری رہے گی۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہو گئی ہے، سارے سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھے کر کے اکیلے عمران خان کے برابر نہیں ہوسکتی، ثابت ہوگیا اسے نااہل طریقے سے لایا گیا، ثابت ہوگیا عمران خان کا پورا ٹبر چور ہے، ثابت ہوگیا اس کے پیچھے بین الاقوامی لابی ہے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا سیاست میں بڑا مقام ہے، پاک سر زمین پارٹی مولانا کو کے پی کے میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، ملک کسی کے اشارے اور ایما پر نہیں آئین پر چلنا چاہئے، وزرائے اعلی اٹھارہویں ترمیم میں وفاق سے لئے اختیارات بلدیات کو منتقل نہیں کر رہے، نوجوان مایوس ہو رہے، کراچی میں نوجوان خود کشیاں کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں