بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے گیارہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کا بھی جواب دیں، فرخ حبیب

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے گیارہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کا بھی جواب دیں، فرخ حبیب
کیپشن: بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے گیارہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کا بھی جواب دیں، فرخ حبیب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ پی پی کے گیارہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کا بھی جواب دیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 35 کروڑ روپے کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

2910578aea9d0f5588616a9e6ab73d67

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور لوٹ مار آپ کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا پیسہ حلال کا ہو ٹیکس بھی پورا دیتا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہ صرف پارٹی کرپشن کے حوالے سے گھناؤنا فرد جرم ہے بلکہ اس سے منافقت کا پردہ بھی چاک ہواہے۔

4113a35715c7811575736777bc28ee18

بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹر بیان میں مؤقف تھا کہ اسی طرح عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ ظاہرکرتا ہے کہ اقتدار کے بعد ان کی آمدنی میں 50 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور پاکستان غریب تر ہو گیا ہے مگرعمران امیر تر ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں