تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، مریم نواز شریف کا وزیراعظم کی ٹویٹ پر ردعمل

تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، مریم نواز شریف کا وزیراعظم کی ٹویٹ پر ردعمل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ٹویٹ پر ردعمل دیدیا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’میں ای سی پی کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے عطیات پر مشتمل پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمارے نظم مال کو جتنا کھنگالا جائے گا اتنی ہی صراحت سے حقائق واضح ہوں گے اور قوم سمجھ سکے گی کہ کیسے پی ٹی آئی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کا نظم مال سیاسی فنڈ ریزنگ کے اس مربوط نظام پر مشتمل ہے جس کی بنیادیں باضابطہ ڈونرز پر استوار ہیں۔‘ 

d330f90d2905a6c021c43d3ebf2ecc49


اسی سلسلے کی دوسری ٹویٹ میں وزیراعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں ای سی پی کی جانب سے دیگر دو بڑی جماعتوں (ن) لیگ اور پی پی کے مالیات کی اسی قسم کی پڑتال کا منتظر ہوں۔ اس سے قوم کو باضابطہ پولیٹیکل فنڈ ریزنگ اور قوم کی قیمت پر نوازشات کے بدلے سرمایہ دار حواریوں اور مفاد پرست گروہوں سے مال اینٹھنے کے مابین فرق سمجھنے میں مدد ملے گی۔‘ 

1bdc11d15f6663e1d2ba82e70ab76036


مریم نواز شریف نے وزیراعظم کے اس ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا کہ’اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نہ کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے! انشاءاللہ!‘ 

8c3418f091cbb18ab5ba580dbaa70db7

مصنف کے بارے میں