13 ویں میر پنجابی میلہ کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر

13 ویں میر پنجابی میلہ کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر

لاہور: پروفیسرعلی ارشد میر فاو¿نڈیشن اور پنجاب انسٹیٹوٹ آف لینگوئج آرٹس اینڈ کلچر ، لاہور کے تعاون سے 2 روزہ 13 ویں میر پنجابی میلہ کی رنگا رنگ تقریبات آج اختتام پذیر ہوئیں۔ 
میلے کے آخری دن پہلے دن کی طرح پنجابی ادب و ثقافت سے متعلق مختلف سٹڈی سیشنز کاانعقاد کیا گیا جس میں عطا اللہ عالی، مدثر اقبال بٹ، امجد سلیم ، حمید رازی، عائشہ نادر، اشرف سہیل، ریاض دانشور، فاروق ندیم نے سامعین سے اظہار خیال کیا۔ اس کے علاوہ کہانی دربار میں فاروق ندیم، زبیر احمد اور حمید رازی کے علاوہ پروفیسر علی ارشد میر ایوارڈ یافتہ مرحوم کہانی کار احمد شہباز خاور کی کہانی پیش کی گئی۔ 
ہنرکدہ کالج آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ نے پروفیسرعلی ارشد میر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گوشہ میر تیار کیا۔ اس کے علاوہ نامور فنکاروں اکرم وڑائچ ، عبد المتین، نعمان ہاشمی، عمر اور ہنرکدہ کے طلبا کے فن پاروں کی نمائش کی گئی جس میں پنجابی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ ندیم عباس اور وقار علی نے صوفی رقص کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔ 
دو روزہ میر پنجابی میلہ میں ثقافت اور ادب کے حوالے سے مختلف سٹڈی سیشنز ، صوفی گائیکی خاور ،مسلم شگن، لوک گائیکی نوراں لعل، گوشی طالب، شیراز علی قوالی نعمان حیدر اینڈ کمپنی کے پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بک سٹالز اور آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں