حکومتِ پنجاب کا پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں کیلئے عمر میں ‏خصوصی رعایت کا اعلان

حکومتِ پنجاب کا پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں کیلئے عمر میں ‏خصوصی رعایت کا اعلان
کیپشن: حکومتِ پنجاب کا پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں کیلئے عمر میں ‏خصوصی رعایت کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں کیلئے عمر میں ‏خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے کی عمر میں ‏‏2 سال کی رعایت دی جائے گی۔ ملازمتوں کیلئے بھرتی امیدواروں کو عمر میں 2 سال کی رعایت ملے ‏گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں عمر میں رعایت ‏سے فائدہ ہو گا ملازمتوں میں 2 سال کی رعایت سے نوجوانوں کو ان کا حق دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عمر میں 2سال کی رعایت کی اصولی منظوری دے دی ہے پنجاب کابینہ ‏سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایم ایس افسران کا امتحان دینے والوں کی عمر میں ایک سال کی ‏رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ امتحان دینے والوں کی عمر 2021 سے دیکھی جائے گی ساتھ ہی اوور ‏ایج والے امیدوار اگلے سال امتحان دے سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں