موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

School Vocation, Winter School Vocation

لاہور:موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق بالآخر اہم فیصلہ سامنے آگیا جس کے مطابق پنجاب کے تمام سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن غلام فرید کا کہنا ہے کہ سکولوں کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی ،اس وقت ایسے کوئی حالات نہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کو بڑھایا جائے ۔

سیکریٹری سکولز ایجوکیشن کا کہنا تھا چھٹیوں میں توسیع سے متعلق کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں ،تمام سکول معمول کے مطابق بروز جمعہ ہی کھلیں گے ۔

سیکریٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید کا مزید کہنا تھا ہفتے میں 3 روز چھٹیوں کا سلسلہ 15 جنوری تک برقرار رہے گا۔

مصنف کے بارے میں