پی ایس ایل 7، پشاور زلمی کی کٹ لانچ کر دی گئی

پی ایس ایل 7، پشاور زلمی کی کٹ لانچ کر دی گئی
کیپشن: پی ایس ایل 7، پشاور زلمی کی کٹ لانچ کر دی گئی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کر دی گئی۔

چیئرمین پشاورزلمی جاوید آفریدی کے مطابق زلمی کٹ کو پشاور شہر اور مارخور کے نام کیا ہے۔

e6b9b45ee033e908cc7678278d30d273

انہوں نے بتایا کہ پھولوں کے شہر پشاور کے روایتی ڈیزائن کو کٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ شرٹ پر درہ خیبر۔ اسلامیہ کالج، گھنٹہ گھر پشاور اور کے ٹو کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے قومی جانور مارخور کو بھی شرٹ پر نمایاں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں  ایڈیشن کا  آغاز 27 جنوری کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  دفاعی چمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں