لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں وارننگ جاری 

Lahore Arban Flooding

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں اربن فلڈنگ نے وارننگ جاری کرتےہوئے کہا کہ 7،8 جنوری کو تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔

اربن فلڈنگ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سا ت آٹھ جنوری کو تیز بارش کے باعث ،پشاور ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،لاہور ،فیصل آباد ،ملتان اور سرگودھا کے نشیبی علاقے زیر آب کا خدشہ ہے ۔

دوسری جانب لاہور شہر کی مرکزی شاہراوں پر بارشی پانی جمع ہونے اور ساتھ ہی ساتھ سٹروم واٹر ڈرین بند ہونے کے بعد تھرتھلی مچ گئی ہے ،ایل ڈی اے نے سڑکوں کی تعمیر کے دوران بارشی پانی کے نکاس کی نالیاں بند کر دیں جس کی وجہ سے لاہور کی مین شاہروں پر پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے ،شہر میں بارشی پانی کیلئے بنائے گئے 100 سے زائد پوائنٹس بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

اربن فلڈنگ کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو لاہور سمیت اہم شہروں میں خطرناک صورتحال اختیار ہو سکتی ہے ۔

مصنف کے بارے میں