پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا

پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا

لاہور :پاکستان تحریک انصاف  کے صوبائی صدر پروزخٹک  شیڈول  کی جانب سے جاری کردہ  شیڈول کے مطابق احتجاجی ریلیوں کا آغاز 7 جنوری سے ہوگا جو مرحلہ وار حلقوں کی سطح پر 31 جنوری تک جاری رہے گا۔ 

پی ٹی آئی کے صدر  پروزخٹک  کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق احتجاج کا آغاز ہفتہ 7 جنوری سے ہوگا اور خیبرپختونخوا کے ہر قومی حلقے کی سطح پر منعقد کیاجائے گا،  روزانہ کی بنیاد پر  خیبرپختونخوا کے تین قومی حلقوں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے ۔

شیڈول میں واضح کیا  گیا ہے کہ تمام اضلاع کے اراکین اور رہنماءاحتجاجی ریلیوں میں باقاعدہ حصہ لیں گے اور اس کی  تیاریوں کے لئے باقاعدہ اجلاس کرینگے۔

مصنف کے بارے میں