کراچی :ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رواں برس ملک میں بارشٰں اور برف باری مامول سے کم ہونے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق رواں سال ملک میں سردی کی شد ت کم رہے گی، ان کا کہنا تھا کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں اور جنوری میں بھی بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔
سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا رواں سال ملک میں بارشیں اور برف باری مامول سے کم ہوگی، اس سال جنوری میں گزشتہ سالوں کی نسبت سردی کی شدت میں کم ہے، البتہ اسکردو، گلگت بلتستان میں موسم انتہائی سرد ہے۔