نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

کراچی : نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر   شاہدآفریدی نے پریس کانفرنس میں اسکواڈ  میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ، جس کے مطابق  بابراعظم کیویز کیخلاف قومی ٹیم کی قیادت  کریں گے،  محمد رضوان ،  فخر زمان،حارث رؤف،حارث سہیل ،امام الحق، کامران غلام،محمدحسنین،محمدنواز،وسیم جونیئر،نسیم شاہ  کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 شان مسعود، اسامہ میر، طیب طاہر  ، سلمان آغا،شاہ نوازدھانی،اسامہ میر بھی ٹیم میں شامل  ہیں جبکہ  شاداب خان انجری کی وجہ سے ٹیم میں منتخب نہیں ہوئے ۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم  سیریز کیلئے پاکستان آئی ہے،ہمارے پاس ٹیلنٹ موجود ہے، ان کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں  بہت سے لوگ  اس فیصلے سےناراض ہوں گےلیکن سب کو خوش نہیں کرسکتا،  کپتان بابراعظم اور سلیکٹر اس وقت ایک پیج پر ہیں ۔ 
 

شاہد آفریدی نے کہا پاکستان میں  کرکٹ کے حوالےسے ٹیلنٹ نظر آرہا ہے، اب ہمیں سلیکشن میں دشواری نہیں  ہوگی، کھلاڑی اگر اچھا نہ کھیلے تو اسے ٹیم سے نکال دیا جاتا ہے، ہم نے نئے اورپرانے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا ہے، نئے کھلاڑیوں کو معلوم ہونا چاہئے انٹرنیشنل کرکٹ کی کیا ڈیمانڈہے،بہترپرفارمنس کامظاہرہ کرنےوالےکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی  کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا  کہ ہمیں جو کام ملا ہے اسے ذمہ داری کے ساتھ ادا کررہے ہیں، پی سی بی مشاورت کرتا ہے تو  ہی اپنی رائے دیتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں