کوئی دشمن ملک بھی یہ نہیں کہہ رہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر رہا ہے مگر پی ٹی آئی یہ راگ الاپ رہی ہے: احسن اقبال

کوئی دشمن ملک بھی یہ نہیں کہہ رہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر رہا ہے مگر پی ٹی آئی یہ راگ الاپ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی دشمن ملک بھی یہ نہیں کہہ رہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر رہا ہے مگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ’پاکستان ڈیفالٹ کر رہا ہے‘ کا راگ الاپ رہی ہے، پاکستان کا خزانہ پی ٹی آئی حکومت نے ختم کیا ہم نے اس کے بعد حکومت کو سنبھالا۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب کی بڑی تباہی کا پاکستان نے بہترین طریقے سے مقابلہ کیا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود سیلاب کا سامنا کیا تاہم سیلاب متاثرین کی بحالی اور سیلاب ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے خطر رقم کی ضرورت ہے اور حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کے جن کو بوتل سے نکالا، ہماری حکومت نے آتے ہی عمران خان کی وجہ سے پٹرول 100روپے مہنگا کرنا پڑا، سیلاب کی وجہ سے ہی زرعی اجناس درآمد کرنا پڑیں حالانکہ 2018میں ہم کپاس، چینی اور گندم میں خود کفیل تھے، پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومتوں نے منافع خوروں کو کھلی چھٹی دی، اس وقت پوری دنیا مہنگائی میں پھنسی ہوئی ہے تاہم پاکستانی روپے کی ناقدری عمران خان کے دور میں ہوئی۔ 
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کوئی دشمن ملک بھی یہ نہیں کہہ رہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کررہا ہے مگر پی ٹی آئی ”پاکستان ڈیفالٹ کررہا ہے‘ کا راگ الاپ رہی ہے، 2010 کے سیلاب میں بھی امدادی پیسوں کا کوئی حساب نہیں رکھاگیا کہ کہاں گیا، عمران خان نے سیلاب کے نام پر اربوں روپے کھائے، پاکستان کا خزانہ پی ٹی آئی کی حکومت خالی کر کے گئی تھی، ہم نے اس کے بعد حکومت کو سنبھالا، پاکستان جن مشکلات سے اس وقت گزر رہا ہے، یہ ایک غیر معمولی چیلنج ہے۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے کہا کہ تعلیم کیلئے بلوچستان میں حکومت 80ارب روپے کا منصوبہ شروع کر رہی ہے جبکہ ایکنک نے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے 5ہزار تعلیمی وظائف کی منظوری دی ہے اور لیپ ٹاپ کی منظوری بھی حکومت نے دیدی ہے جو ہم بلوچستان میں بھی تقسیم کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں