پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ

لاہور: صوبائی دارالحکومتوں لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جو کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان اور گردونواح، سرگودھا سمیت کوٹلی آزاد کشمیر، چترال، ٹانک اور جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، ضلع خیبر اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 
ذرائع کے مطابق چنیوٹ اور شورکوٹ، میرپور آزاد کشمیر، سماہنی، گلگت اور غذر، جہلم اور لکی مروت، دھیر کوٹ آزاد کشمیر، نوشہرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 
اس کے علاوہ چکوال، پاکپتن، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور گردونواح، ڈی جی خان اور راجن پور، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن، حافظ آباد، مری، کمالیہ اور گردونواح، منڈی بہاﺅالدین، شیخوپورہ اور جہلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان میں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5.8، گہرائی 173 کلومیٹر اور مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔ 

مصنف کے بارے میں