سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 57 کروڑ ڈالرز کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 57 کروڑ ڈالرز کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی: غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 5ارب57کروڑ ڈالرز کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور مجموعی ذخائر 11 ارب 42 کروڑ ڈالر 55 لاکھ ڈالرز کی سطح پرپہنچ چکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملک کے مجموعی ذخائر میں 28 کروڑ 17لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ 
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس وقت مجموعی ذخائر 11 ارب 42 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز ہیں جن میں سے سرکاری ذخائر 5 ارب 57 کروڑ ڈالرز مالیت کے ہیں۔ 
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 24 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 57 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 93 لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں