آج ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

 آج ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، بالائی خیبرپختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، بنوں، کوہاٹ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش میرکھانی23، کالام13، کوہاٹ 07، بنوں 06، بالاکوٹ05، پٹن 03، دیر01،کوٹلی 12، مظفرآباد05، گڑھی دوپٹہ01، کامرہ 18، مری ،گجرات 06، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 05، سیدپور 01)، سیالکوٹ 04، راولپنڈی (شمس آباد 01)،چلاس میں 01ملی میٹر ریکارڈ گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو، لاڑکانہ، موہنجودڑومیں 46، جیکب آباد، سکھر،سبی، بھکر 45، روہڑی، شہید بینظیر آباد 44 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 28اور زیادہ سے زیادہ 38،اسلام آباد 25اور 37،کراچی 28اور 34،پشاور 27اور41،کوئٹہ 19اور37،گلگت میں کم سے کم 17اورزیادہ سے زیادہ 33جبکہ چترال میں 22اورزیادہ سے زیادہ36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔