ابوظہبی: خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنا غیر ملکی شہری کو مہنگا پڑ گیا

ابوظہبی: خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنا غیر ملکی شہری کو مہنگا پڑ گیا

ابوظہبی:ابوظہبی میں خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے والے کوعدالت نے ملک بدر کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں رہائش پذیراماراتی خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ ایک عربی شخص مجھے بے ہودہ اور فحش پیغامات واٹس ایپ کرتا ہے ، خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے عربی شخص کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا ،عدالت میں خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم کے واٹس ایپ پر بھیجے گئے بے ہودہ اور فحش پیغامات نے ذہنی اذیت میں مبتلا کیے رکھا اور میں شدید ڈپریشن میں چلی گئی جس کے باعث کہیںآنے جانے سے کترانے لگی ہوں اور یہی نہیں میں نے سماجی رابطے بھی محدود کردیے جبکہ عدالت نے شواہد اورمدعی خاتون کے بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم کو 5ہزار درہم جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اسے ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ۔

دوسری جانب ملزم نے مقامی عدالت کے ملک بدرکے فیصلے کیخلاف متحدہ عرب امارا کی اعلیٰ عدالت سے رجوع کر لیا لیکن اعلیٰ عدالت نے بھی مقامی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور ملزم کو زر جرمانہ جمع کرانے اور ملک چھوڑنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں خواتین کو ہراساں کرنے پر سخت قوانین کے تحت سزا دی جاتی ہے تاہم مذکورہ مقدمے میں خاتون کی جانب سے ملزم کو معاف کردینے اور مقدمے کی پیروی ترک کرنے کے باعث کم سے کم سزا سنائی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔