جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے رابطہ نہیں کیا، ذرائع قطری شیخ

جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے رابطہ نہیں کیا، ذرائع قطری شیخ

دوحہ/اسلام آباد: شیخ حماد بن جاسم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کودفتریا گھر آنے کی پیشکش کررکھی ہے لیکن جے آئی ٹی نے بیان کیلئے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔ذرائع قطری شیخ حماد بن جاسم کے مطابق شیخ حماد جاسم نے پاناما جے آئی ٹی کودفتریا گھر آنے کی پیشکش کررکھی ہے.

جے آئی ٹی نے ملاقات کیلئے رابطہ کیا توخوش آمدید کہیں گے لیکن جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔دوسری جانب جے آئی ٹی کے دوممبران عرفان نعیم منگی اوربریگیڈیئرکامران دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے.

دونوں ممبران پرواز ای کے 612پرساڑھے 7بجے بینظیر ایئرپورٹ پہنچے ۔

واضح رہے کہ شہزادہ حمد بن جاسم کی جانب سے چند روز قبل بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں ان کے پیش کردہ خط کے ہر لفظ کو ناقابل تنسیخ شہادتوں کے ذریعے درست ثابت کردیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں