روس: خاتون صحافی کا میرا ڈونا پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

روس: خاتون صحافی کا میرا ڈونا پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

ماسکو: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صحافی 30 سالہ ایکٹرینا ناڈولسکایا نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست دی ہے جس میں دعویٰ کیا ہے کہ 1986 میں ارجنٹائن کے فٹ بال کے عالمی مقابلے میں ٹرافی حاصل کرنے والے سابق فٹ بالر نے اپنے حالیہ دورہ روس کے دوران اسے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ میرا ڈونا سینٹ پیٹرس برگ کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔

اس نے میرا ڈونا سے انٹرویو کے لیے بات کی تو انہوں نے اس شرط پر انٹرویو دینے کی حامی بھر لی کہ میں یہ انٹرویو ان کے کمرے میں لوں گی۔ جب میں انٹرویو لینے ان کے ہوٹل کے کمرے میں پہنچی تو انہوں نے میرے اندر جانے کے بعد دروازہ بند کر دیا۔ ایکاٹرینا کا کہنا ہے کہ میرے منع کرنے اور پولیس کو بلانے کی دھمکی کے باوجود میرا ڈونا نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب میرا ڈونا نے روسی صحافی کا الزام بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون نے مجھے انٹرویو کے بہانے ورغلانےاور بہکانے کی کوشش کی تھی جس پر مجھے ہوٹل کی سیکیورٹی انتظامیہ کی مدد سے اسے اپنے کمرے سے باہر نکالنا پڑا تھا۔

پولیس نے میرا ڈونا اور ہوٹل کے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی ہے تاہم رپورٹ کے نتائج سامنے نہیں لائے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں