حنیف عباسی کی کارکنوں کیساتھ جوڈیشل اکیڈمی جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

حنیف عباسی کی کارکنوں کیساتھ جوڈیشل اکیڈمی جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد: مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر حنیف عباسی راولپنڈی سے اپنے دو ہزار کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہوئے جن میں سینکڑوں خواتین بھی تھیں تاہم سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے حنیف عباسی اور ان کیساتھ ن لیگی کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی جانے سے روک دیا۔

اس موقع پر کارکنوں نے عمران خان کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات ہے۔

جوڈیشل اکیڈمی کے آس پاس کے علاقوں کو عام ٹریفک اور شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا اور کسی کو بھی جوڈیشل اکیڈمی کے قریب جانے کی اجازت نہیں۔ ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کے حق میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ بینرز پر مریم نواز کے حق میں نعرے درج کئے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں