انگلش کاؤنٹی کی وجہ سے محمد عامر وزیراعظم کے استقبالیہ میں شرکت نہیں کر سکے

انگلش کاؤنٹی کی وجہ سے محمد عامر وزیراعظم کے استقبالیہ میں شرکت نہیں کر سکے

اسلام آباد : چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو ہرا کر پاکستان کو چیمپیئن بنانے والے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کی طرف سے دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں شریک تھے مگر ایک کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس ہوئی اور وہ ہیں محمد عامر جنہوں نے فائنل میچ میں بھارت کے تین اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بھارت کی کمر توڑ دی تھی، ان کی عدم شرکت کی وجہ سے ان کے مداح کافی افسردہ ہیں۔
محمد عامر چیمپیئنز ٹرافی کھیلنےکے بعد پاکستان واپس نہیں آئے تھے، کیونکہ وہ برطانیہ میں انگلش کاؤنٹی ٹیم ایسکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں، اور ان کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ انہوں نے وہاں انگلش کھلاڑیوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنی بہترین باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں کے اوسان خطا کر رہے ہیں۔ محمد عامر کے مداح جہاں انہیں تقریب میں موجود نہ پا کر افسردہ ہوئے تو وہاں انہیں محمد عامر کی انگلش کاؤنٹی میں اچھی باؤلنگ پر خوشی بھی ہے .

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.