5جولائی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے:بلاول زرداری

5جولائی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے:بلاول زرداری

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے گزشتہ روزہدایت کی کہ ملک بھر میں 5جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے ،ان کا کہنا تھا کہ5 جولائی 1977پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ چالیس سال قبل آج کے دن ایک آمر نے قوم کی امیدوں اور توقعات کو روند ڈالا تھا ،وہ آمر ان تمام مصائب کی بنیاد ہے جن سے آج تک عوام نبرد آزما ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی ، دہشتگردی ، کلاشنکوف اور ڈرگ کلچر ضیا کی آمریت کا تحفہ ہیں ، 1977میں جمہوریت کے خاتمے کے بعد نہتے پاکستانیوں پر بربریت کے پہاڑ گرائے گئے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں اور ریاستی دہشتگردی کا سامنا کرنے کے باوجود عوام ثابت قدم رہے اور جانفشانی سے جمہوریت کی جنگ لڑی ۔

مصنف کے بارے میں