حکمران جے آئی ٹی اور تفتیشی اداروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں : شفقت محمود

حکمران جے آئی ٹی اور تفتیشی اداروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں : شفقت محمود

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنما شفقت محمود نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا جے آئی ٹی کوخوفزدہ کررہے ہیں .آج توجے آئی ٹی پرتابڑتوڑ حملوں کی حد ہوگئی.انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم کو استعفیٰ  دے  دینا چاہیے. حکمران جے آئی ٹی اور تفتیشی اداروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مریم نواز جے آئی ٹی میں پیش ہونے پر کہتی ہیں کہ انہیں  کیوں بلایا گیا ؟ہم حیران ہیں ایک سال ہوگیا مریم نوازکو یہ نہیں پتا کہ الزامات کیا ہیں؟انہوں نے کہا کہ مریم نواز کواس لیےبلایاگیا کیونکہ مریم نواز نےکہا تھا کہ انکی لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں.شفقت محمود  نے کہا کہ یہ لوگ آج نئی منطق لائے ہیں کہ ہم پر الزام ہی کوئی نہیں ۔انہوں نے حسین نواز کی بیرونِ ملک جائیداد کے حوالے سے کہا کہ حسین نواز نے اپنی کمپنیز کو پانامالیکس سے پہلے تسلیم کرنا شروع کیا.حسین نوازاربوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں.کوئی پتانہیں رقم کہاں سے آئی.شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حسن نواز 2001میں کئی کمپنیز کے مالک تھے.

رہنما پی ٹی آئی نے  کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد اسحاق ڈار کی آنکھوں سے شعلے نکل رہے تھے۔اسحاق ڈارصاحب بتائیں آپ ارب پتی کیسے بن گئے؟ آپ کوبھی جواب دینا ہے.جب یہ فلیٹ خریدے گئے تب نواز شریف کاکوئی کاروبار نہیں تھا .اسحاق ڈار کی بہوکو اس لیے نہیں بلایا گیا کہ انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا.

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ احتساب منطقی انجام تک پہنچ گیا توآیندہ کسی طاقتور کو یقین نہیں ہوگا کہ وہ بچ جائیگا.آج سے پہلے لوگ بچتے رہے ہیں لوگوں کا احتساب نہیں ہوا.باربار کہا جارہاہے کہ نواز شریف کا احتساب ہوا تو جمہوریت کو خطرہ ہے.یہ سول بالادستی کی جنگ نہیں احتساب کامعاملہ ہے.آج 5 جولائی ہے،نوازشریف کا سیاسی جنم ضیاء کی کوکھ سے ہوا.انہوں نے مزید کہا کہ ان سےانکوائری جےآئی ٹی کرتی ہے،باہرنکل کر یہ لوگ عمران خان پرتنقید کرتے ہیں.لگتا ہے جیسے عمران  خان جےآئی ٹی کے برابر کمرےمیں بیٹھ کرانکوٹف ٹائم دےرہےہیں.رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ والے باربارکہہ رہےہیں کہ قطری کا بیان ریکارڈ کریں .قطری کا خط آپ نےپیش کیا تھا،ان کوپاکستان لانا آپ کی ذمےداری ہے .انہوں نے کہا کہ قطری کو پاکستان لائیں یا ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہی لے آئیں .انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی جس طرح مناسب سمجھتی ہے تحقیقات کرے .پاکستان تحریک انصاف جے آئی ٹی سے کوئی مطالبہ نہیں کرے گی ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں