پاکستان میں پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا

 پاکستان میں پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا

کوئٹہ: بلوچستان میں رواں سال 2017کا پہلا پولیو اور پاکستان میں تیسرا کیس سامنے آگیا ہے ۔ ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن محمود آباد کے رہائشی 18ماہ کے محمد شاہ ولد آغاشا ہ میں پولیو وائرس کی تصدیقی ہوگئی .

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بچے کی والدہ اور دادی نے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا ۔حکام کے مطابق بڑی مشکل سے بچے کو دو سے تین دفعہ پولیو ویکسین دی گئی تھی .حکام کے مطابق جنوبی افغانستان اور کوئٹہ بلاک میں وائرس پوری دنیا میں ترسیل کیلئے متحرک ہے ۔متاثرہ بچے کے والدین کے مطابق بچے کو قبض کیساتھ تیز بخار ہوا اسے مقامی ڈسپنسری لے جایا گیا اور اس کے بعد اسے چلڈرن اسپتال لے گئے جہاں تشخیص کے بعد بتایا گیا کہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا ہے .بچے کے خون کے نمونے اور دیگر طبی ٹیسٹ کے بعد بچے میں پولیو وائر س کی تصدیق کردی گئی حکام کے مطابق اگلی پولیو مہم 24جولائی سے شروع کی جائیگی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں