کوئٹہ:  پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کے مینڈیٹ سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، نواز شریف کسی کی خواہش پر مستعفی نہیں ہونگے،  چور دروازوں اور سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنے کا عمران خان کاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا، عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے، شریف خاندان کی سیاسی ساکھ  کو ذاتی انا  کی تسکین کیلئے نشانہ بنایا جا  رہا ہے۔

خلیل جارج نے کہا   کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)  قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، جے آئی ٹی میں شریف خاندان سرخرو  ہو  گا،  وزیراعظم محمد نواز شریف،  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، کیپٹن صفدر ،حسن نواز  اورحسین نواز  کی مشترکہ تفتیشی ٹیم میں پیشیوں کے بعد اب مریم نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو  کر ثابت کر دیا   کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)عدلیہ کی آزادی اور بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں2018ء کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے   گی۔

مصنف کے بارے میں