آرمی چیف کی موجودگی میں نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

آرمی چیف کی موجودگی میں نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاکستان نے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آرمی چیف نے میزائل کا تجربہ دیکھا۔ 

فوج کے شعبہ ذرائع عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل نصردرمیانی فاصلےتک مارکرنےکی صلاحیت رکھتاہے، تجربہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی موجودگی میں کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نصر میزائل نےکولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کوٹھنڈاکردیا، پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور  تیاریاں جارح ہمسایہ ممالک کےدرمیان امن کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ جنگ بھی کوئی آپشن ہے، امن کےلیےمذاکرات سمیت حکومت کی ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ااسٹریٹجک فورسزکےکمانڈاینڈکنٹرول سسٹم پرمکمل اعتمادکااظہار کیا۔ انہوں نے انجینئرزاورسائنسدانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔