ہندو انتہا پسندی عروج پر ، مسلمان مرد برقع پہننے پر مجبور

ہندو انتہا پسندی عروج پر ، مسلمان مرد برقع پہننے پر مجبور

دہلی: بھارت میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کے بعداب مسلمان مرد برقعہ پہن کر باہر نکلنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے اور بھارتی انتہا پسندوں میں مذہبی تعصب دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔ گائے کی پوجا کرنے والے انتہا پسند ہندو گائے کے نام پرمسلمانوں کا قتل کرتے نظر آرہے ہیں۔بی جے پی کے حکومت میں آنے کے بعد مذہبی تعصب کو خاصا فروغ ملا ہے۔
کچھ دن پہلے ٹرین میں سفر کرنے والے جنید خان کو بس میں جگہ نہ دینے پر گائے کا گوشت ساتھ رکھنے کے الزام میں قتل کردیا گیاجس کے بعد ملک میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر برقعہ پہنے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کانام نجم الحسن ہے ۔ تحقیقات کے دوران جب اس شخص سے برقعہ پہن کر باہر سفر کر نے وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہاکہ اس نے قتل کیے جانے کے ڈر سے برقع پہن رکھا ہے ۔ اس نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز پہلے اسی ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص کو غلطی سے دھکا لگ گیا جسے مذہبی بنیاد بنا کر قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔اس واقع کو دیکھتے ہوئے وہ یہ حرکت کرنے پر مجبور ہوا۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے نجم الحسن کو رہا کردیا ہے۔