یاداشت کی بہتری کا انتہائی مزے دار ٹوٹکا

روم: ماہرین صحت کی جانب سے یاداشت بہتر بنانے کیلئے اکثر نسخے دریافت کرتے ہیں مگر اس بار ماہرین نے یاداشت کی بہتری کا انتہائی آسان اور مزیدار حل متعارف کروایا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یاداشت بہتر بنانے کیلئے چاکلیٹ کھانا شروع کردیں۔

یاداشت کی بہتری کا انتہائی مزے دار ٹوٹکا

روم: ماہرین صحت یاداشت بہتر بنانے کیلئے اکثر نسخے دریافت کرتے ہیں مگر اس بار ماہرین نے یاداشت کی بہتری کا انتہائی آسان اور مزیدار ٹوٹکا دریافت کیاہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یاداشت بہتر بنانے کیلئے چاکلیٹ کھانا شروع کردیں۔
اٹلی کی یونیوسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ میں موجود فلیوونوئیڈز یا فلیونولز ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔اس تحقیق کے دوران صحت مند افراد کے ساتھ ساتھ الزائمر یا ڈیمینشیا کے شکار افراد کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں کوکا سے بھرپور مشروبات کا استعمال آٹھ ہفتے تک کرایا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اس سے ذہنی صحت خصوصاً یادداشت میں بہتری آتی ہے جبکہ بلڈ پریشر اور انسولین لیول بھی بہتر ہوتے ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ چاکلیٹ کھانا یا مشروب کی شکل میں اسے استعمال کرنا دماغ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے دماغ کی جانب دوران خون بڑھتا ہے جس کے دماغی صحت پر فوری اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ چاکلیٹ کھانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ فوری طور پر اسمارٹ ہوجائیں گے کیونکہ بازار میں دستیاب عام چاکلیٹ بار میں مناسب مقدار میں فلیونوئیڈز موجود نہیں ہوتے مگر کوکا ضرور فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے فرنٹیئر اِن نیوٹریشن جرنل میں شائع ہوئی ہے۔