آئندہ انتخابات میں بائیومیٹرک مشین کا تجربہ

آئندہ انتخابات میں بائیومیٹرک مشین کا تجربہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان آئندہ  ہونے والے انتخابات میں کراچی میں بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کی منصوبہ بندی کر رہاہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان آئندہ ہونے والے انتخابات میں کراچی کے حلقہ 114میں تجرباتی طور پر بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہاہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک نمائندے نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ان بائیو میٹرک مشینوں کی سختی سے نگرانی کی جائے گی۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس مقصد کیلئے کمیشن نے19مختلف اضلاع میں عمارتیں حاصل کر لیں ہیں ۔اسکے علاوہ انھوں نے 10اور اضلاع میں عمارتیں حاصل کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔ ووٹرز کی سہولت کیلئے 70000پولنگ سٹیشنز گوگل میپ پر ڈال دیئے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پولنگ آفیسر ، اسسٹنٹ اور دیگر عملے کو اس سسٹم سے آگاہی کیلئے وسیع ٹریننگ پروگرام بھی شروع کر دیاگیا ہے۔ اگلے سال 23440ٹریننگ سٹیشنز کے ذریعے 586000سٹاف ممبرز کو اس سسٹم کیلئے ٹرین کیاجائے گا۔