وزیراعظم نواز شریف نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 2 کروڑ روپے جاری کر دیئے

وزیراعظم نواز شریف نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 2 کروڑ روپے جاری کر دیئے

لاہور :کرکٹ کےپاکستانی  شائقین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ۔ آئندہ سال بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان اور شارجہ میں ہو رہا ہے جس کیلئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے   پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو دو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 50کروڑ روپے  درکار ہیں اور ہم نے حکومت پنجاب اور دیگر اسپانسرز سے اس سلسلے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے رقم جاری کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آٹھ فل ممبرز کو دعوت دی گئی ہے جن میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈین جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔

سلطان شاہ نے بتایا کہ چار ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ دیگر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے لہٰذا تمام ٹیموں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے پی بی سی سی نے ورلڈ کپ میزبانی شارجہ اور پاکستان دونوں جگہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ سال 10 سے 25 جنوری 2018 تک شارجہ اور پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں