آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو آسٹریلیا سے شرمناک شکست

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو آسٹریلیا سے شرمناک شکست

لیسٹر : آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 159 رنز سے شکست دیدی ۔پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اووز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 131 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے شہرلیسٹرمیں پاکستانی ویمن ٹیم دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ہارگئی۔آسٹریلوی کپتان ریچل ہینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اورمقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر290 رنز بنائے۔جواب میں پاکستانی ٹیم صرف ایک 131رنزبناسکی.کینگروز کو پہلی کامیابی دوسرے ہی اوورز میں ملی جب اوپنر ناہیدہ خان بغیر کوئی رنز بنائے جونیسن کی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔ 16 رنز پرعائشہ ظفر ایلے کا شکار ہوگئیں انہوں نے 8 رنز بنائے جب کہ ان کے بعد آنے والی نین عابدی اور مرینہ اقبال نے بالترتیب 7 اور 9 رنز بنائے ، دونوں کھلاڑیوں کو کرسٹن بیمز نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر290 رنز بنائے، آسٹریلوی کپتان ریچل ہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں حاصل ہوئی جب کینگروز اوپنر بیتھ مونی کوئی رنز بنائے بغیر اسماویہ اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں۔ گرین شرٹس کو دوسری کامیابی 7 رنز پر حاصل ہوئی جب نکول بولٹن بھی 3 رنز بنا کر دیانا بیگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئیں۔ 60 کے مجموعی اسکور پر ریچل ہینز بھی ثنا میر کا شکار ہوگئیں انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی چوتھی آؤٹ ہونے والی بلیبازایلس ولانی تھیں جو کہ 143 کے مجموعی اسکور پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں انہیں مرینہ اقبال نے کلین بولڈ کیا۔وکٹ کیپر بلے باز ایلسا ہیلی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بلیک ویل ، گارڈنر اور ایلے نے بالترتیب 23 ،22، اور 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سعدیہ یوسف نے 2، اسماویہ،دیانا اور مرینہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں گرین شرٹس کو اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں