آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے استقبالیہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے استقبالیہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےچیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔آرمی ہاؤس راوالپنڈی میں سرفراز الیون کیلئے تقریب سجائی گئی جس میں کھلاڑی ٹرافی سمیت شریک ہوئے۔کپتان ٹرافی کیساتھ استقبالیہ میں شریک ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پلینگ الیون کے ساتھ چیرمین پی سی بی شہریار خان اور ٹیم آفیشلز بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے والی قومی ٹیم کو آرمی چیف نے مبارک باد دی.

گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی تھی جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز کو بھی انعامات سے نوازا گیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں