چین: تیز بارشوں،سیلاب سے 27 افراد ہلاک، 8 لاپتہ

چین: تیز بارشوں،سیلاب سے 27 افراد ہلاک، 8 لاپتہ

بیجنگ:  چین کے صوبے ہونان میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب سے 27 افراد ہلاک اور 8 لاپتا ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز چین کے صوبے ہونان میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب سے 27 افراد ہلاک اور 8 لاپتا ہوگئے ہیں۔ چینی ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب سے 14 شہروں اور16 سو سے زائد دیہاتوں میں ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثرہوئے ہیں جبکہ 40 ہزار گھر گر گئے۔

حکام نے بتا یا کہ 15 ہزار کے قریب ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل امدادی ٹیمیں مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

چین میں 22 جون سے جاری تیز بارشوں کے سلسلے میں اوسطا 270 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے اور درجنوں افراد ہلاک اور  کئی لاپتہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں