سیاسی خلفشار بھارت سے بھی خطرناک ہوسکتا ہے:احسن اقبال

سیاسی خلفشار بھارت سے بھی خطرناک ہوسکتا ہے:احسن اقبال

لاہور:وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک سیاست میں اندرونی خلفشار بھارت سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر پر ٹیکنالوجی تر قیاتی فنڈ کی ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران بھارت سے بھی خطرناک ثابت ہو سکتاہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو شریف فیملی کے لندن میں فلیٹس رکھنے کی سزا دی جارہی ہے۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر اگر اسی طرح کیچڑاچھالنے کا سلسلہ جاری رہا تو ملک میں جاری 31بڑے پراجیکٹس کا ثمر خاک میں مل جائے گااور جب تک ملک میں اندرونی سازشیں جاری ہیں ہمیں کسی بیرونی دشمن یا سازش کی ضرورت نہیں ہے۔
چھ ماہ سے ملک میں جاری ڈرامہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنےو الی حکومت کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔ یہ بات انھوں نے شریف فیملی کی جے آئی ٹیم میں پیشی پر کے حوالے سے کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پچھلے چار سال میں ن لیگ کیخلاف ایک پیسے کے بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جبکہ کچھ لوگ شریف فیملی کے مے فئیرفلیٹس پرڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں ۔