سری لنکا میں ڈینگی بخار سے 75ہزار افراد متاثر

سری لنکا میں ڈینگی بخار سے 75ہزار افراد متاثر

کولمبو :  سری لنکا میں ڈینگی بخار سے 75ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا میں ڈینگی بخار پھیلتا جا رہا ہے جبکہ حکومت اس بیماری کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں ہے۔ اس مرض کے پھیلاؤ کی وجہ دارالحکومت کولمبو میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر قرار دیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں اس سال کے دوران اب تک 75 ہزار افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 2سو کے قریب ہے۔

مچھروں کی افزائش گاہیں ختم کرنے کے لیے سینکڑوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل بہت سی ٹیمیں کولمبو کی گلیوں اور بازاروں میں مچھر مار سپرے کرنے میں مصروف ہیں۔

مصنف کے بارے میں