قطر بائیکاٹ برقرار رکھا جائے گا: سعودی عرب

قطر بائیکاٹ برقرار رکھا جائے گا: سعودی عرب

قاہرہ : سعودی عرب ، بحرین ،مصر ا ور متحدہ عرب امارات کے وزراءخارجہ نے قاہرہ میں اجلاس کے بعد قطر کشیدگی پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں قطر کی طرف سے انکے مطالبات کے منفی جواب پر گہرا افسوس ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج قاہرہ میں عرب ممالک کے وزراءخارجہ کے ا جلاس کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدل الجبیر نے قاہرہ میں نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کا بائیکاٹ برقرار رکھا جائے گا۔ انھوں نے قطر کی طرف  سےانکے مطالبات کے منفی جواب پر گہرا افسوسس کیا ہے لیکن مزید کسی پابندی کا اعلان نہیں کیا۔انکاکہنا تھا کہ جب تک قطر اپنی پالیسیزمیں بہتری نہیں لاتا ، معاشی اور سیاسی بائیکاٹ جاری رہے گا۔
اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے تمام عرب ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ قطر کا دیا جانےوا لا جواب صریحاََ منفی تھا اور ہمیں ا س میں کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ قطر اپنی جاری پالیسیز سے پیچھے ہٹے گا۔
یاد رہے کہ آج کے دن چاروں عرب ممالک کے وزراءخارجہ قطر معاملے پر بات چیت کرنے قاہرہ میں ملے تھے۔ انکا یہ بیان اس میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔