سام سنگ کا جدید ”گلیکسی جے فائیو پرو“ متعارف

بنکاک:مایہ ناز کمپنی سام سنگ نے اپنی گلیکسی جے سیریز کا ایک اور نیا سمارٹ فون ”جے فائیو پرو “ متعارف کرا دیا ہے۔یہ چار رنگوں بلیک، گولڈ، پنک اور بلیو میں دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اس فون بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے جبکہ اس فون میں میٹل باڈی، سپر امولیڈ 5.2 انچ ڈسپلے، 1280x720 پکسل دیئے گئے ہیں۔اسی طرح جے فائیو کے مقابلے میں اس پرو ورژن میں تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اس فون میں سام سنگ کا ایکسینوس 7870 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 7.0 آپریٹنگ سسٹم ہے۔اس فون کے فرنٹ پر فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے جبکہ رئیر اور فرنٹ دونوں کیمرے 13، تیرہ میگا پکسلز کے ہیں۔تاہم بیک کیمرے میں ایف 1.9 آپرچر، آٹو فوکس، ایل ای ڈی فلیش اور 1080p ویڈیو ریکارڈنگ وغیرہ ممکن ہے۔
واضح رہے کہ سام سنگ کی جانب سے اس فون کو فی الحال تھائی لینڈ میں 294 ڈالرز (تیس ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ جلد پاکستان میں بھی دستیاب ہوگا۔