سعودی عرب میں دہشتگرد وں کے حملے میں پولیس افسر جاں بحق،3زخمی

سعودی عرب میں دہشتگرد وں کے حملے میں پولیس افسر جاں بحق،3زخمی

ریاض :دہشتگردوں نے سعودی پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک افسر جاں بحق،3اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق قطیف کے مشرقی علاقے میں العوامیہ مرکز کے قریب پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دہشتگردوں نے دھماکہ کردیا جس کی زد میں آکر پولیس افسر سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں میں سے عادل فالح نامی پولیس افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ریسکیوٹیموں نے دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اس علاقے سے پہلے بھی سیکیورٹی فورسز پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کیے جاچکے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.