نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں، زرداری کا دعویٰ

نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں، زرداری کا دعویٰ
کیپشن: چوہدری نثار سے نہیں بلکہ نواز شریف سے شکایت ہو گی، زرداری۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں جبکہ ووٹ میاں صاحب کا ہے اور ان کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں چوہدری نثار سے نہیں بلکہ نواز شریف سے شکایت ہو گی۔ بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بلاول اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی سیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں عام انتخابات 2018 کے لیے 32 ہزارسے زائد اہلکار تعینات ہوں گے

پی پی پی شریک چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کبھی اتحاد کی بات نہیں کی۔ سندھ میں نیب کارکردگی کے لحاظ سےغیر مؤثر ہے اور 30 سال سے میرا احتساب کیا جا رہا ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا اس قابل ہی نہیں کہ اس پر تبصرہ کروں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں