بھارتی خاتون سرکاری ملازمین کو بچے کی دیکھ بھال کیلئے 180 چھٹیاں دی جائیں گی

بھارتی خاتون سرکاری ملازمین کو بچے کی دیکھ بھال کیلئے 180 چھٹیاں دی جائیں گی
کیپشن: Image by New Indian Express

نئی دہلی:بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سرکاری خاتون ملازمین بچے کی دیکھ بھال کے لئے 180 دن کی چھٹیاں کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ختم نبوت ڈرافٹ کو ری چیک کرکے انوشہ رحمان نے جمع کروایا ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا تفصیلی فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔بھارتی خواتین کو یہ چھٹیاں لینے کی یہ سہولت تب تک فراہم کی جائے گی جب تک ان کا بچہ 18 سال کا نہیں ہو جاتا ، وہ یہ چھٹیاں کبھی بھی لے سکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے  کسی پیر کی مریدی کریں:  شہباز شریف

یہاں تک کہ سال میں 3دفعہ بھی نیز ان دنوں کی تنخواہ بھی نہیں کاٹی جائے گی۔اس فیصلے کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ چھٹیاں ایسے سرکاری مرد ملازمین بھی لے سکتے ہیں جن کی اہلیہ حیات نہ ہوں اور وہ تنہا اپنے بچے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں، زرداری کا دعویٰ

علاوہ ازیں  یہ چھٹیاں بچے کی دیکھ بھال کے ساتھ بچے کے میٹرک یا انٹر کے پرچوں کے دوران ان ملازمین کے لئے بھی مدد گار ثابت رہیں گی جو اپنے بچے کو خود پڑھاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں