ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے۔۔۔ فوٹؤ : فائل

مانچسٹر : بھارتی ٹیم کپتان ،سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔


رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی دو ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 20 رنز کی اننگز کھیل کر 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے 60 میچز کی 56 اننگز میں 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، برینڈن میک کولم اور پاکستان کے شعیب ملک بھی 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں۔