کراچی: فوم فیکٹری میں آگ لگ گئی، ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے

کراچی: فوم فیکٹری میں آگ لگ گئی، ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے
کیپشن: صبح آٹھ بجے لگنے والی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا گیا۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں ضیا موڑ کے قریب معروف فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ 10 گاڑیاں موقع پر پہنچیں جو تا حال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: فیصلہ موخر کرنے کیلئے نواز شریف نے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے اسنارکل بھی پہنچا دی گئی۔ آگ لگتے ہی علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ پولیس اور ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچ  گئیں۔ صبح آٹھ بجے لگنے والی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں